کامن ویلتھ گیمز، برطانوی سکواش کھلاڑی جینا نے تاریخ رقم کردی

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ویمنز سنگلز سکواش ایونٹ میں برطانوی کھلاڑی جینا کینڈی نے طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، پچیس سالہ جینا نے فائنل مقابلے میں کینیڈا کی کھلاڑی ہولی نوگٹن کو گیارہ سات، گیارہ پانچ اور بارہ چودہ اور گیارہ پانچ سے شکست دی، جینا اس کامیابی کے بعد پہلی خاتون سکواش کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتا ہے، جینا نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک سال سے بھی کم عرصے میں عالمی درجہ بندی میں 185 ویں پوزیشن سے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی اور جولائی میں وہ 9 ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں، اپنی کامیابی کے بعد جینا کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، میں بہت خوش ہوں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا