کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں پول کے تیسرے میچ میں سکاٹ لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔آج شام ہی پاکستان پول کا آخری میچ آسٹریلیا سے کھیلے گا
انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی. پاکستان کی جانب سے 22ویں منٹ میں افراز نے, 23ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں رومان نے فیلڈ گول سکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا. اسکاٹ لینڈ کی جانب سے 9ویں منٹ میں کیمرون ,38ویں منٹ میں اسٹروان نے گول سکور کیا.

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ