حرمت حرم کی توہین پر 6 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کے مدینہ کے دورے کے دوران حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
6 پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں تو ہین کا جرم ثابت ہو گیا. 3 پاکستانیوں کو 10،10 سال جبکہ 3 پاکستانیوں کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی. مدینہ منورہ کی عدالت نے 6 مجرموں کو 20،20 ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے.
10 سال سزا پانے والوں میں انس ، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہے. ان مجرموں پروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرُسزا سنائی گئی۔
واضح رہے وفاقی وزراء وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب