لوئرکوہستان میں آئل سے بھرے ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی

ویب ڈیسک:لوئرکوہستان میں قراقرم ہائی وے پر تحصیل بنکڈشولگرہ کے مقام پر 20 ہزار لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر کھائی میں جاگرا۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے زخمی ڈرائیور کو ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آئل ٹینکر راولپنڈی سے گلگت جا رہا تھا تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گرا۔ ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز، واٹر بوزر نے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل