تحریک انصاف کی خالی 9 جنرل نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی خالی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ پولنگ 25 ستمبرکو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
کاغذات کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی اور ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ 25 ستمبرکو ہوگی۔ضمنی الیکشن قومی اسمبلی کے حلقہ 22 مردان، حلقہ 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی ساؤتھ میں ہوں گے۔
واضح رہے یہ نشستیں پاکستان تحریک انصاف کےارکان کےاستعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری