محکمہ صحت کو36گاڑیاں

امریکانے خیبرپختونخواکے محکمہ صحت کو36گاڑیاں فراہم کردیں

ویب ڈیسک :امریکی ادارے یوایس ایڈنے خیبرپختونخواکے محکمہ صحت کو36گاڑیاں فراہم کردیں، گاڑیاں صوبائی محکمہ صحت کے حوالے کرنے کی تقریب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ، وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور دیگرافسران نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو 36 گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔ یہ گاڑیاں اضلاع کی سطح پر مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے بروئے کار لائے جائیں گی۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین بہتر تعلقات کار ہیں۔ پاکستان کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔کویڈ 19 سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کیلئے بھی پاکستان کی امداد کی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال