ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول معطل، چودھری شجاعت پارٹی سربراہ برقرار

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم )ق لیگ( کے انٹرا پارٹی انتخابات کےشیڈول کو معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن میں ق لیگ کے سربراہ چودحری شجاعت حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے )ق( لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول معطل کردیا اور چودھری شجاعت کو پارٹی کا سربراہ برقرار رکھنے کاحکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق طارق بشیر چیمہ پارٹی کےسیکرٹری جنرل ہوں گے۔ اس دوران کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہوگا۔ کمیشن کےفیصلے تک کسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی سٹیٹس کو برقرار رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت 26 تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق