آرمی چیف کی آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے ایک اور بڑی کاوش

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف کے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطے کے بعد پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے ۔
اس سے قبل آرمی چیف نے امریکہ سے پاکستان کیلئے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی ۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو پاکستان کے ساتھ ’سٹاف لیول معاہدے کی منظوری‘ دی تھی جس کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیراعظم شہباز شریف متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جلد سٹاف لیول معاہدے کی منظوری بھی دے گی ۔

مزید دیکھیں :   کور کمانڈر پشاور تبدیل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات