موبائل سروس بند

پشاور چاروں طرف سے سیل،موبائل سروس بندکرنے کی سفارش

ویب ڈیسک :محرم الحرام کے پہلے عشرے کی محافل اور جلوسوں کے سلسلے میں پشاور شہر کو چاروں طرف سے سیل کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ اندرون شہر تمام دروازوں پر بھی رکائوٹیں لگادی گئی ہیں نویں اور دسویں محرم کے دوران پشاور مکمل طور پر سیل اور بازار وغیرہ بند رہیں گے موبائل نیٹ ورک بھی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس پر وزارت داخلہ کی جانب سے عملدر آمد کے بعد شیڈول جاری کیا جائے گا واضح رہے کہ محرم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پشاور کے چاروں اطراف میں پولیس نے اضافی پوسٹ قائم کرتے ہوئے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوار افراد کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے پر پابندی ہے اور13اگست تک شہر میں ٹرانسپورٹ سروس اور دیگر سروسز بھی محدود ہوں گی لاہوری گیٹ، گنج گیٹ ،بیرون یکہ توت، کوہاٹی گیٹ، سرکی گیٹ وغیرہ کو بانس کے باڑ لگاکر بند کردیا گیا ہے نویں اور دسویں روز صدر سے لے کر گلبہار تک شہر میں موٹر کاروں اور موٹرسائیکلز وغیرہ کا داخلہ محدود ہوگا محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق آج جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر اوردیگر ادارے اگلے بدھ کے روز تک بند کردئیے جائیں گے جس کے ساتھ ہی پشاور شہر کو بھی بیرونی لوگوں کے داخلے کیلئے بند اور ہوٹلز وغیرہ میں چھٹی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند