ٹریفک مسائل کوٹیکنالوجی

ٹریفک مسائل کوٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کیلئے منصوبہ تیار

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے اور ٹریفک مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے دو ارب پچاس کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کی پی سی ون جلد محکمہ پلاننگ وڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی )خیبر پختونخوا کو منظوری کے لئے ارسال کیا جائیگا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ڈاکٹر طارق عثمان سعید کے مطابق پشاور سمیت پورے صوبے میں ٹریفک کے نظام کو جدیدبنانے اور اس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ٹریفک مینجمنٹ انجینئرنگ ، ایجوکیشن اورانفورسمنٹ کے ذریعے ٹریفک کے نظام کو جدید بنایاجائیگا اور صوبے میں ٹریفک مسائل حل کئے جائینگے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق صوبے میں کمرشل اور رہائشی بلڈنگ کی تعمیر کے دوران ان کے ٹریفک پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیناضروری ہے انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کسی بھی ادارے کے پاس ٹریفک ڈیٹا موجود نہیں ہے ڈاکٹر طارق عثمان سعید نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سسٹم کو ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہیں اس سلسلے میں دو ارب پچاس کروڑ روپے کا ایک منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے جس کا پی سی ون منظوری کے لئے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کوجلد ارسال کردیا جائیگا ۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی