راہول گاندھی کو مودی سرکار کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک: بھارت میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج پر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت گانگریس کے کئی رہنما دھر لیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس سے راشٹرپتی بھون تک مہنگائی مارچ کی قیادت کررہے تھے کہ وجے چوک پولیس نے انہیں روک لیا۔ پولیس نے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت کئی کانگریس ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کئی مقامات پر بھی مظاہرے ہو رہے ہیں، احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ اور دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور