کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلرز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے اپنے دوسرے مقابلے میں نائیجریا کے ریسلر کو 65 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں  4-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا،قبل ازیں عنایت اللہ نے اپنے پہلے مقابلے میں مالٹا کے ریسلر ویلا کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی، عنایت اللہ کے علاوہ انعام بٹ نے بھی اپنا پہلا مقابلہ جیت لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ،فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی تکلیف کا شکار