کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ریسلر عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلرز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ریسلر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے جبکہ پاکستان کے دو ریسلر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے،  ریسلنگ کی 65 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے روس کونیلی کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنے حریف کو دوسرے راؤنڈ میں چت کیا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد تین ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ اور دو بزانز میڈل جیت چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

پاکستان کے انورزمان نے 125 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں انگلینڈ کے ریسلرمندھیرکونر کو شکست دیکرفائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا جبکہ  86 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے ساوتھ افریقہ کے ایڈورڈلیسنگ کو 5-3سے شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ بھارت کے دیپک پونیہ سے ہوگا 125 کے جی کے فائنل میں پاکستان کے انورزمان کینیڈا کے امرویردھیسی کے مدمقابل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر