قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلٹی سٹورز پرچائے ،گھی ،دودھ،شہد اورشیمپو کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک :یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کیمطابق 950 گرام چائے کی قیمت میں 300 روپے ، ایک لٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے جب کہ 260گرام شہد کے جار کی قیمت میں 115 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد 950گرام چائے کی قیمت 910روپے سے بڑھ کر1210 روپے، دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھ کر 197روپے اور شہد کی قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے، بچوں کے 650گرام خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 120 روپے اور دیسی گھی کی ایک کلوکی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت