وزیر خزانہ

برآمدات پر مبنی معیشت کے ذریعے ہی ترقی ممکن ہے،وزیر خزانہ

ہماری معیشت کا دارومدار درآمدات پر مبنی ہے جبکہ ملک کی ترقی کے لیے یہ ماڈل موزوں نہیں ہے، دنیا کے جن ممالک نے ترقی کی ہے وہ برآمدات پر مبنی معیشت کے ذریعے ہی ممکن ہوئی ہے
ویب ڈیسک: کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ درآمدی شعبے کے خام پر عائد پابندی ختم کر دیں گے، خسارہ کم کرنے کے لیے خریداری کم کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا 80 ارب امپورٹ، 31 ارب کی ایکسپورٹ اور 30 ارب ترسیلات کے بعد 17.50 ارب کا خسارہ برداشت نہیں کر سکتے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا دو ارب کا امپورٹ روکیں گے تو غلطیاں ہوں گی، درآمد ہونے والی 99 فیصد گاڑیاں فروخت کر دی جاتی ہیں، فروخت شدہ گاڑیوں کی قیمت میں ڈالر دوبارہ بیرون ملک منتقل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کر رہا ہے، ایکسچینج کمپنیاں روز ڈالر کی بڑی مقدار انٹر بینک میں سرینڈر کر رہی ہیں، ایکسچینج کمپنیوں کے بغیر پاکستان کو چلانا مشکل ہو جائے گا کیونکہ ایکسچینج کمپنیاں معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا دنیا سے ادھار مانگتے شرم آتی ہے کیونکہ اس وقت پوری دنیا مشکل ترین حالات میں ہے، ہمیں اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے ہوں گے،
ہم نے حکومت میں آکر فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے، اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم ڈیفالٹ ہونے سے بچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم