پی ٹی آئی رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سےزخمی

دیرلوئر:پی ٹی آئی رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سےزخمی، 4افراد جاں بحق

ضلع لوئر دیر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان زخمی ہو گئے جبکہ بھائی اور بھتیجے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے.
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کی زد میں آ کر بھائی، بھتیجے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں ایم پی اے ملک لیاقت خان آبائی علاقے جا رہے تھے کہ راستے میں ان پرنا معلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک لیاقت خان زخمی ہوگئے جبکہ ان بھائی جہان عالم اور بھتیجا یاسر حملے میں جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے دیگر دو افراد میں ایک پولیس اہلکار نصیر اور لیویز اہلکار بادشاہ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا.

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف