شعیب اختر کے گھنٹے کی سرجری ہو گی

شعیب اختر کے گھنٹے کی سرجری ہو گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کی آسڑیلیا میں5 گھنٹوں پر محیط طویل گھٹنے کی سرجری مکمل ہو گئی ہے،

سرجری کے بعد شعیب اختر کو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، شعیب اختر نے سرجری کے بعد اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں شعیب اختر نے اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کی سرجری تھی، دونوں گھٹنوں کی سرجری کروائی ہے اور اب شدید تکلیف میں ہوں،

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

لیکن آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ اُمید کرتا ہوں کہ یہ آخری سرجری ہو، ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی سخت تکلیف میں ہوں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا تھا لیکن مجھے معلوم تھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو میں وہیل چیئر پر آ جاؤں گا۔اُنہوں نے کہا کہ جب ہم فاسٹ بولنگ کرتے ہیں تو پھر اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے۔