نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم

نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ کرکٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیکر ویمنز کرکٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ناٹ سیوئیر 27 اور ماریہ بائوچیر 26 کے ساتھ نمایاں رہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیلے جینسین نے تین، فران جونز اور صوفیہ ڈیوائن نے دو دو جبکہ ہانا رویاور امیلا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف 11.5 اوورز میں با آسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے صوفیہ ڈائوین نے 51 جبکہ امیلا نے اکیس رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا