چودھری شجاعت

سانحہ لسبیلہ کے حوالے سے پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے: چودھری شجاعت

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر آفت اور مصیبت میں قوم کے شانہ بشانہ رہی، سانحہ لسبیلہ کے حوالے سے پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج نے ہرآفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں۔
انہوں ںے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاست دان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ سیاست دان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی