غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،6بچوں سمیت 29فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری،اسرائیل کی ظالمانہ بمباری کے نتیجے میں 6بچوں سمیت شہید فلسطینوں کی تعداد 29 سے تجاوز کرگئی ہے۔
ویب ڈیسک:غزہ میں صیہونی فورسز نے مظلوم فلسطینوں پر بربریت کی انتہا کر دی۔ رات گئے کارروائی میں اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیہ رفیوجی کیمپ کو نشانہ بنا ڈالا۔
جھڑپیں جمعہ کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فورسز نے اسلامک جہاد کے سینئر کمانڈر کوشہید اور درجنوں گھروں کو میزائل مار کر تباہ کیا۔ جابر اسرائیلی فوج نے ظالمانہ کارروائی کو آپریشن "بریکنگ ڈان” کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ کارروائی ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد نے صہیونی فورسز کیخلاف جوابی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اب تک 400 سے زائد راکٹ فائرکیے ہیں تاہم زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ پاکستان،سعودی عرب اور مصر نے اسرائیل کے مجرمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے