وزیر اعظم

شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے کی سوشل میڈیا مہم شرمناک ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، ہم کس طرف جا رہے ہیں، یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کر بدتہذیبی کو ترویج دیتا ہے۔
وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے‘۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ