Ambassador of China in Pakistan 1

یہ ایک انتہائی چیلنجنگ وقت ہے پاکستان کورونا وائرس پر جلد قابو پالے گا- چینی سفیر

ویب ڈسک : پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے پاکستانی عوام کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی چیلنجنگ وقت ہے پاکستان کورونا وائرس پر جلد قابو پالے گا

رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں چینی سفیر یاؤ چنگ نے کہا کہ رمضان کے مقدس ماہ کے آغاز پر میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

چینی سفیر نے کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں چینی حکومت، چین کے عوام اور پاکستان میں مقیم چینی کمیونٹی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ ہم نے وبا کی روک تھام کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کو لاکھوں کی تعداد میں طبی حفاظتی ساز و سامان سمیت دیگر اشیا فراہم کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

یاؤ چنگ کا کہنا تھا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے کئی چینی طبی ماہرین پاکستانی طبی عملے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس نازک مرحلے پر اس مہلک وبا کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی حکومت، طبی ماہرین اور عوام کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چینی سفیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستانی حکومت اور عوام اس مہلک وائرس کے چیلنج پر جلد قابو پالیں گے۔

یاؤ چنگ نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو اپنی مخلصانہ اور نیک خواہشات پیش کرنا چاہتا ہوں اور ایک صحت مند، محفوظ اور خوش آئند رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔