یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں یوم عاشورہ کے جلوس برآمد ہوئے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل۔
ویب ڈیسک: پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں اور قصبوں میں نواسہ رسول حضرت امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانی کی یاد میں 10 محرم الحرام یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
ملک کے تمام شہروں میں یوم عاشور کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور کے مختلف علاقوں سے بھی یوم عاشورہ میں ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے گئے اس موقع پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
پشاور شہر میں یوم عاشورہ کے بڑے جلوس امام بارگاہ اخوند آباد،امام بارگاہ علمدار کربلا، امام بارگاہ سید عالم شاہ جعفری، امام بارگاہ خان صاحب حاجی ملک رحمٰن، امام بارگاہ مرزا قاسم اصفہانی، امام بارگاہ سید میر حیدر شاہ، امام بارگاہ حسین آباد(تہہ خانے والا) سے برآمد ہوئے۔
جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد اوردیگر چھوٹے بڑے شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے مقرروہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار