آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست

آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیکر اپنی ناکامیوں کے سلسلہ کو توڑ ڈالا ہے، یہ آئرلینڈ کی مسلسل سات ٹی ٹوئنٹی میچوں اور تین ون ڈے میچوں کے بعد پہلی جیت ہے، افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور کئے، افغانستان کی جانب سے اوپنر عثمان غنی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے جبکہ رحمت اللہ گرباز 26 اور ابراہیم زردان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آئرلینڈ کی جانب سے بیری میگراتھی نے تین، جارج ڈوکریل نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش لٹل اور گریتھ ڈینلے کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبیرنی نے 51 اور لورکن ٹکر نے 50 کی اننگز کھیلی، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، نوین الحق اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، آئرلینڈ کے اینڈی بالبیرنی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان