آئی ایل ٹی 20 فرینچائز

آئی ایل ٹی 20 فرینچائز کے 50 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑیوں سے معاہدے

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے کئی سپراسٹارز نے فرینچائز کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔
افتتاحی ایڈیشن میں شرکت کرنے والے اولین کھلاڑیوں میں معین علی، آندرے رسل، ڈیوڈ ملن ، ویندو ہاسررنگا، سنیل نرائنن ، ایون لوئس ، کولن منرو ، فیبئن ایلن، سام بلنگ، ٹام کرن ، ایلیکس ہیلس، دوشاماناتھ چمیرا، شیمرون ہاتیمار، عقیل حسین ، کرس جارڈن، ٹام بیٹن، سندیپ لامی چانیے، کریس لائن ،پومین پال، بھاموکا راجہ پکسے اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔ ایمریٹس کرکٹ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا ہے کہ "یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ آئی ایل ٹی 20 کے پہلے سیزن کے لئے اسکواڈ کتنی اچھی شکل اختیارکررہے ہیں۔ ہر ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہوں گے یواے ای کے 4 کھلاڑی اور آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے 2 کھلاڑی بھی ان ٹیموں کا حصہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے اختتام تک لیگ کی جانب سے مزید بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا اور پھر ہر ٹیم کے لیے متحدہ عرب امارات کے 4 کھلاڑیوں کی شمولیت کا عمل شروع ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا