دو باکسر واپسی سے قبل غائب ہو گئے

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو باکسر واپسی سے قبل غائب ہو گئے

اطلاعات کے مطابق  باکسنگ ٹیم کیساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے  برمنگھم جانے والے 2 باکسرز سلمان بلوچ اور نذیر اللہ اچانک غائب ہوگئے، واپسی سے ایک روز قبل دونوں باکسرز دیگر ٹیم کے ساتھیوں سے علیحدہ ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے  4 آفیشلز اور 5 باکسرز برمنگھم  گئے تھے لیکن اب یہ ٹیم 7 افراد کی صورت میں وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ غائب ہونے والے دونوں باکسرز کے سفری کاغذات بھی باکسنگ آفیشلز کے پاس ہیں، فیڈریشن اس ساری صورتحال پر خاموش ہے اور اس کی جانب سے اس سارے معاملے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا