ڈی آئی خان

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا.

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں فائرنگ سے نوجوان زخمی