ایکسپائر اشیا

پشاور، ایکسپائر اشیا ء کی تاریخیں بدلنے والا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک :ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی کی کارروائی کے دوران کھانے کی ایکسپائر اشیا کی تاریخیں بدلنے والے گروہ کوگرفتارکر لیا گیا۔دلہ زاک روڈ پر گودام پرچھاپہ کے دوران ایکسپائری ڈیٹ بدلنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔گودام سے بھاری مقدار میں انٹرنیشنل برانڈز کی ایکسپائر اشیا برآمدکر لئے گئے ۔ان ایکسپائر اشیا ء میں مختلف چاکلیٹ، ببل گم، چپس، کافی، خشک دودھ و دیگر اشیا شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان گروہ ایکسپائر اشیا پشاور بھر سے اکھٹی کرتا تھا۔گروہ اشیا کی تاریخیں تبدیل کر رہا تھا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ ایکسپائری تبدیل کرنے کے بعد دوبارہ مارکیٹ سپلائی کر دیتا تھا۔کارروائی کے دوران ہزاروں سٹیکر، مہریں اور دیگر پیکنگ مٹیریل برآمدکر لئے گئے ۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ