شکیب الحسن

شکیب الحسن نے بیٹ ونر نیوز کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کردیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا الٹم میٹم کام کر گیا، سینئر کرکٹر شکیب الحسن نے سٹے بازی کی معروف کمپنی کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کردیا ہے، شکیب الحسن نے معروف سٹے بازی کی کمپنی بیٹ ونر نیوز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ اگر شکیب الحسن نے اپنا معاہدہ اس سٹے بازی کی کمپنی کے ساتھ ختم نہ کیا تو وہ مستقبل میں کبھی بھی بنگلہ دیش کیلئے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ، اب اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے تصدیق کی ہے کہ شکیب الحسن نے بیٹ ونر نیوز کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا اور اس حوالے سے بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے

مزید پڑھیں:  نامکمل انتظامات: پشاور میں پی ایس ایل 10 کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا

شکیب الحسن نے دو اگست کو سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹ ونر نیوز کے ساتھ منسلک ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس کے کچھ دن بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے تحقیقات کی، بیٹ ونر نیوز کے ہوم پیج پر یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ کمپنی کا جوئے اور سٹے بازی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر خبروں کی ویب سائٹ ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے واضح کیا تھا کہ شکیب الحسن کو بیٹ ونر نیوز یا بنگلہ دیش میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اگر وہ اپنا معاہدہ ختم نہیں کرینگے تو آئندہ وہ کبھی بھی بنگلہ دیش کی جانب سے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل ،قومی ٹیم کو آخری ٹی20میں بھی شکست