سائرہ یوسف کی تعریف کیوں ہونے لگی؟

سائرہ یوسف کی تعریف کیوں ہونے لگی؟

شہروز سبزواری، صدف کنول اور سائرہ یوسف کا معاملہ شہروز اور سائرہ کی طلاق سے لے کر صدف اور شہروز کی شادی تک انٹرنیٹ پر چھایا رہا ہے۔ صدف اور شہروز کو اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹی سے نوازا ہے، سیدہ زہرہ شہروز اور شہروز کی بڑی بیٹی نورہ اپنی چھوٹی بہن سے ملنے پہنچ گئیں۔ شہروز نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔

دونوں بہنوں کی تصویر وائرل ہونے کے بعد لوگ سائرہ یوسف کی تعریف کر رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر نورہ کے والد اور نورہ کی آنے والی نئی بہن کے حوالے سے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی بیٹی کے ذہن میں کچھ منفی ڈالنے کی بجائے اسے مثبت کردار ادا کرنے کا کہا ہے ۔