روسی گولہ باری

روسی گولہ باری میں 10 یوکرینی ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: یوکرین کے وسطی علاقے دنیپروپیٹروسک میں روسی فوج کے میزائل اور توپ حملوں میں 10 افراد ہلاک اورکم از کم 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
مارگنیٹس کے سکریٹری اناتولی درکاچ نےخبرایجنسی کو بتایا کہ روسی افواج کی جانب سے بدھ کے روز صبح کے وقت مارہانیٹ قصبے اور دنیپروپیٹروسک کے شہری علاقوں میں حملے کیے گئے۔ حملوں کے بتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں، درکاچ نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 10 کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جن میں 7 کی تشویشناک ہے۔ حملے میں ایک اسکول، رہائشگاہوں، ایک آرٹ ہاؤس اور شہر کے کچھ بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق، 24 فروری کو ماسکو کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد سے کم از کم 5,401 شہری ہلاک اور 7,466 زخمی ہو چکے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی