پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن

پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 22 سال ہو گئے

ویب ڈیسک: پاکستان میں پوپ گلوکاری کی شہزادی نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے ۔ نازیہ حسن کی خوبصورت آواز اور دلکش شخصیت آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے۔
گلوکارہ نازیہ حسن 3اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ نازیہ نے امریکن کالج آف لندن سے گریجویشن کیا۔ نازیہ حسن 1980 میں 15برس کی عمرمیں گلوکاری کی دنیا میں آئیں، ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں نہیں آئے” 15 سال کی عمر میں گایا۔ اپنے بھائی زوہیب حسن کیساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا ،کئی ایوارڈ جیتے۔ نازیہ حسن 35سال کی عمر میں کینسر کے باعث 13اگست 2000کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔