آئی ایم ایف سے اچھی خبر

آئی ایم ایف سے اچھی خبر مل گئی، پاکستان کو لیٹر آف انٹینٹ موصول

ویب ڈیسک: قرض پروگرام بحالی کیلیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کا اظہار آمادگی خط (لیٹر آف انٹینٹ ) پاکستان کو موصول ہو گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے بھیجے گئے خط پاکستان دستخط کر کے واپس روانہ کرے گا جس پر قرض کی اگلی قسط کا اجرا کیا جائے گا۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  غذائی قلت سے غزہ میں 13000 سے زائد بچے جاں بحق