پشاور سٹی حکومت

پشاور سٹی حکومت کا4ارب سے زائد کا بجٹ تیار

ویب ڈیسک : پشاور سٹی کی بلدیاتی حکومت کے بجٹ تنازعات ختم ہوگئے سٹی حکومت آج اپنا 4ارب 40کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کریگی صوبائی حکومت فنانس کمیشن کے تحت سٹی حکومت کو 91کرور85لاکھ روپے جاری کریگی ۔ پشاور سٹی میئر زبیر علی اور ڈائریکٹر جنرل ارشد زبیر کے مابین جاری بجٹ معاملات کے چپقلش ختم ہوگئی اور بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے.
پشاور سٹی حکومت اپنا پہلا بجٹ آج پیش کریگی جس کا حجم 4ارب 40کروڑ روپے سے زائد ہوگا ذرائع کے مطابق بجٹ میں ڈیڑھ ارب سے زائد ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی سفارش ہے سٹی حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن کے تحت 91کروڑ85لاکھ جبکہ اپنے وسائل کی مد میں لوکل فنڈ سے 57کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے سٹی حکومت کو تین مدوں میں وصولیاں ہونگی جس میں لوکل فنڈ، اکٹرائی شیئر اور صوبائی فنانس کمیشن شامل ہے سٹی حکومت نے اپنے دو ڈائریکٹوریٹ شرقی اور غربی میں مرمتی کام کیلئے 6،6کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی ہے.
سٹریٹ لائٹس کیلئے 4کروڑ جبکہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کیلئے 5کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے اسی طرح 6کروڑ روپے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیلئے رکھے جائینگے جس میں خواجہ سرائوں، خواتین اور جسمانی معذور افراد سمیت اقلیتی برداری کی ڈویلپمنٹ کی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  وزراء اور سرکاری افسران کے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی