آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاوسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
جنرل قمرجاویدباجوہ پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں جو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاوسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔
پاوسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاس آوٹ ہونے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ عصر حاضر کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نوجوان ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے روابط مزید بلندیوں پرجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے اندر دہشت گردی میں افغان سرزمین کا استعمال جاری
مزید پڑھیں:  سعودی عرب، رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ سٹیمپ متعارف

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا، پاسنگ آوٹ پریڈ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی دی گئی۔ رائل ملٹری اکیڈمی میں سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں 41غیر ملکی کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے جن میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 2 کیڈٹس عبداللہ اور مجتبیٰ بھی شامل ہے۔