قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیدرلینڈز پر پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیدرلینڈز پر پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے نیدرلینڈز پہنچ گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم آج صبح دبئی کے راستے بابر اعظم کی قیادت میں نیدرلینڈز روانہ ہوئی تھی

نیدرلینڈزکےخلاف 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے جب کہ تمام ون ڈے میچز  نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل، حسن علی 116 وکٹیں لے کر وہاب ریاض سے آگے نکل گئے

گزشتہ روز اس حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے جو بہترین ٹیم دستیاب تھی وہ ہم نے پاکستان کے لیے منتخب کی۔ قومی کپتان نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10میں پشاور زلمی کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کو ہرادیا