لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ویب ڈِسک: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی واپڈا کے 23 ویں چیئرمین ہیں اور ان کا تعلق پاکستان آرمی کی انجینیئرنگ کور سے رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے پاک فوج میں انجینئرنگ کور کے کمانڈدر اور کوارٹرماسٹر جنرل پاکستان آرمی طور پر فرائض انجام دیے، جہاں ان کی زیرسرپرستی کئی میگا تعمیراتی پروجیکٹس مکمل ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے 1978 میں پاک فوج کی انجینئرنگ کور میں کمیشن حاصل کی اور انفینٹری بریگیڈ اور سوات آپریشن کے دوران انفینٹری ڈویژن کی کمانڈ کی۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 7 مئی 2022 کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے پانچ سال چیئرمین واپڈا کے عہدے پر خدمات انجام دی تھیں۔

لفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین کو 24 اگست 2016 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا۔
مزمل حسین کا کنٹریکٹ گزشتہ سال 24 اگست کو ختم ہوگیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت نے انہیں مزید پانچ سال کی توسیع دے دی تھی۔
سابق چیئرمین واپڈا نے استعفے میں اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوکہا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پچھلے 5 سالوں میں کچھ شاندار سنگ میل حاصل کیے ہیں،
جن میں کئی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس شامل ہیں جو پہلے پیچیدگیوں اور تاخیر کا شکار تھے،ان منصوبوں میں نیلم جہلم، کچھی کینال، تربیلا چوتھی توسیع اور گولن گول شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری