بجلی کی قیمت

بجلی کی قیمت میں 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 9 روپے 91 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نیپرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ) نے جون کے لیے بجلی کے نرخ میں 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

نیپرا کے مطابق اس سے قبل مئی کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا، جون کا ایف سی اے مئی کی بہ نسبت ایک روپیہ 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

نوٹی فکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پرہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا.