پلوسی امریکی جرائم پرافغانستان، عراق، شام اور لیبا سے معافی مانگے،چین

ویب ڈیسک: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کو افغانستان، عراق، شام اور لیبیا کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ وہ وہاں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں پر معافی مانگیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نے پیلوسی کے تائیوان کے دورے کو بڑی سیاسی اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔ وانگ وین بن نےکہا ہے کہ پلوسی کے دورے کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں تھا، یہ ایک سیاسی چال تھی جو تائیوان میں ہمارے ہم وطنوں سمیت 1.4 بلین چینی لوگوں کی مرضی کے خلاف تھی۔ اس دورے نے چین کے اصول کو بھی چیلنج کیا۔
واضح رہےکہ 2 اور 3 اگست کو نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کےبعد آبنائے تائیوان اور ایشیا پیسیفک کے پورے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی جس پر چینی سرزمین سے شدید تنقید ہوئی۔
بیجنگ نے واشنگٹن کو متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے اپنے دورے کے منصوبے پر عمل کیا تو وہ جوابی کارروائی کرے گا۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک