ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے

ویب ڈیسک: گستاخانہ کتاب کے مصنف ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔ وہ امریکا کے شہر نیویارک میں ایک تقریب میں لیکچر دینے والے تھے کہ نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مغربی نیویارک میں واقع ایک ہال میں لیکچر دینے والے تھے۔ ایک شخص نے چوتکوا انسٹی ٹیوشن کے اسٹیج پر دھاوا بولا اور سلمان رشدی پر گھونسوں کی بارش کردی اور چاقو کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے سلمان رشدی کو طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق انتظامیہ نے سلمان رشید کو حملہ آور سے بچایا۔ پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر 1988 سے ایران میں پابندی عائد ہے۔ رہنما آیت اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتوی جاری کیا تھا۔ سلمان رشدی کو مارنے والے کے لیے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا انعام بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت