پاک فضائیہ کا ملی نغمہ جاری

یوم آزادی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا ملی نغمہ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کی آزادی کے 75 سال، پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسحور کن ملی نغمہ کا اجراء کر دیا۔
نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔ پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خودانحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔ ملی نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان ارض پاک کی ناموس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار
مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس