سوات بورڈ کے تحت میٹرک نتائج کا اعلان، 2 طلبا پہلی پوزیشن لینےمیں کامیاب

ویب ڈیسک: سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ سوات بورڈ کے اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں حصہ لینے والے 2 بچوں نے 1080 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ منال انعام اور سیار احمد کو پہلی پوزیشن کا حق دار قرار دیا گیا۔ حزب اللہ نے 1079 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ تیسری پوزیشن پر 2 طلبا کامیاب قرار پائے۔ سید نعمان اقبال اور نوید حسین 1078 نمبر لیکر تیسری پوزیش کے حقدار ٹہرے۔ رواں سال دہم سائنس گروپ میں 39136 طلباء میں سے 35725 طلباء کامیاب ہوئے، دہم سائنس گروپ میں کامیاب طلباء وطالبات کا نتیجہ 91 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید