این اے 31 پشاور ضمنی انتخاب، عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے31پشاور پر پانچ ستمبرکوہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ سابقہ ایم این اے حاجی شوکت علی کی قیادت میں پارٹی کارکنان نےآج صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن کے ریجنل دفترواقع کوہاٹ روڈ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سابق ایم این اے حاجی شوکت علی کورنگ امیدوار ہوں گے۔تحریک انصاف کے رہنما حاجی شوکت علی کے مستعفی ہونے کےبعد نشست خالی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا