قومی کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈز سے مقابلے کیلئے تیاریاں شروع کردیں

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیدرلینڈز پہنچنے کے بعد تیاریاں کا آغاز کردیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم جو گزشتہ روز ایمسٹرڈیم پہنچی تھی جس کے بعد وہ روٹرڈیم پہنچی نے آج ہوٹل جم میں فٹنس سیشن کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی، اوپنر فخر زمان اور دیگر نے مختلف ایکسرسائز کیں جبکہ اس موقع پر ٹرینر نے بھی کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان  تین ون ڈے میچز کی سیریز روٹر ڈیم میں ہی کھیلی جائے گی، ون ڈے میچز سولہ، اٹھارہ اور اکیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھیں گے۔