سعودی قیادت

سعودی قیادت کی جانب سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے نام تہنیتی مبارکباد

ویب ڈیسک: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے نام تہنیتی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے پاکستان کے عوام کو 75ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی خوشحالی اور پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں:  5کروڑ تاوان کی غرض سے اغوا ڈاکٹر یوسف بازیاب، ملزمان گرفتار