سیکورٹی ہائی الرٹ

یوم آزادی،پشاورمیں سیکورٹی ہائی الرٹ،بھاری نفری تعینات

ویب ڈیسک : 75 ویں یوم آزادی کے موقع پرشہربھر میں پولیس موبائل ٹیمیں اور بکتربند گاڑیاں طلب کرلی گئیں جبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری تقاریب کو منانے کیلئے شہر میں 1000پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔
کیپٹیل سٹی پولیس آفیسرپشاور محمد اعجاز خان کے مطابق سیکورٹی پلان کے تحت حادثات یا کسی بھی واقعہ پیش آنے سے فوری نمٹنے کیلئے تمام ڈویژنز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
شہر کے مختلف بازاروں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی دینگے ۔ بازاروں میں خریداروں و تاجروں کی حفاظت کیلئے شہر میں پولیس پیدل گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا اور بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز یونٹ کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے ۔
سکیورٹی پلان کے مطابق شہر میں بکتر بند گاڑیاں، پولیس موبائل، ابابیل فورس، سٹی پٹرولنگ بھی 24گھنٹے موجود رہیں گے ،بازاروں میں لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے ۔پولیس حکام نے سٹی، کینٹ ،رورل اور صدر ڈویژن میں تمام ایس پیز اور ماتحت عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان