آزادی کی حفاظت

آزادی کی حفاظت کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے جسے آئین ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے حاصل کیا۔ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔

اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا، ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو تقسیم ہند کے خون کی نظر ہوئیں، خون کے دریا عبور کیے، شہادتیں دیں لیکن مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، قائد کے فرمودات پر عمل کرکے ملک کو مضبوط بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

انہوں نے کہا کہ مایوسی پھیلانے کا مقدر سوائے شکست کے کچھ نہیں۔ اللہ کے حضورسجدہ شکر بجالاتے ہیں، آج ہم قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونےکی خوشیاں منارہے ہیں، قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کاایک مقصدمکمل ہوچکا،دوسرامقصدہنوزجاری ہے۔ قیام پاکستان کا دوسرا مقصد ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے، صنعت وحرفت، معیشت کے شعبے میں ملک ترقی کررہاہے،تعلیم اورصحت کےشعبےمیں نمایاں افراد سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی کئی قربانیوں سےحاصل ہوئی ہے،مل کرمعاشی ترقی اورخوشحالی سےہمکنارکریں گے۔ پاکستان جوہری قوت بن سکتا ہے تو معاشی قوت کیوں نہیں، اس وقت ہمیں نیشنل ڈائیلاگ کی اشدضرورت ہے، میثاق معیشت کا اس سب بہتر وقت کوئی اور نہیں ہوسکتا، حالیہ بارشوں سے ملک بھر خصوصا بلوچستان میں بہت نقصانات ہوئے، سینکڑوں لوگ اللہ کو پیارے ہوئے، کئی بچے اور بچیاں بچھڑ گئے، ہم متاثرین کیلئے دعاگو ہیں۔