رمیز راجہ نے زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لیں

رمیز راجہ نے زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے زندگی کی 60 بہاریں دیکھ لی ہیں،

دائیں ہاتھ کے بیٹر رمیز راجہ 14 اگست 1960 کو لائلپور جو اب فیصل آباد کے نام سے جانا جاتا ہے میں پیدا ہوئے، رمیز راجہ نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 57 ٹیسٹ میچوں کی 94 اننگز میں پانچ مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 31.83 کی اوسط سے 2833 رنز سکور کئے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں،

ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 122 رنز ہے، رمیز راجہ نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 198 ون ڈے میچوں کی 197 اننگز میں 32.09 کی اوسط سے 5841 رنز سکور کئے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا ون ڈے میچوں میں بہترین سکور 119 رنز ناٹ آئوٹ ہے،

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان

رمیز راجہ نے 183 فرسٹ کلاس میچوں میں 10392 رنز سکور کئے ہیں جس میں سترہ سنچریاں اور 63 نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا فرسٹ کلاس میں بہترین سکور 300 رنز ہے۔رمیز راجہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2مارچ 1984 کو کراچی کے مقام پر انگلینڈ کیخلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 26 اپریل 1997 کو کولمبو میں کھیلا تھا،

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

رمیز راجہ نے ون ڈے ڈیبیو چھ فروری 1985 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ کے مقام پر کیا تھا جبکہ ان کا آخری ون ڈے میچ 21 ستمبر 1997 کو بھارت کیخلاف ٹورنٹو کے مقام پر تھا۔ رمیز راجہ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کا آغاز کیا اور اس میں بے پناہ شہرت بھی حاصل کی۔