موسم گرما کی چھٹیاں ختم

موسم گرما کی چھٹیاں ختم، کل سکول کھلیں گے

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری و غیرسرکاری سکول کل سے کھولے جانے کا نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکول کل سے کھولے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

دو روز قبل شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اور موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹی فکیشن منسوخ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ
مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کےتمام سرکاری و غیر سرکاری سکول کل سے سکول کھولے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے خاتمے پر صوبے کے تمام سرکاری و غیرسرکاری سکول کل سے کھولے جائیں گے۔