ٹک ٹاک بناتے ہوئے طالبہ گاڑی کی زد میں

اسلام آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے طالبہ گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

قائداعظم یونیورسٹی میں کزن سے ملنے کے لیے آئی طالبہ سٹرک پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی کی زد میں جاں بحق ہوگئی

ویب ڈیسک: ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب لڑکیاں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی قائد اعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کزن سے ملنے آئی تھی،سڑک پر ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک وین سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور نے لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، ساہیوال کی رہائشی لڑکی اداوہ طارق وین کے نیچے آنے سے جابحق ہوئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والی لڑکیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ واقع کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر